گلبرگہ: خواجہ دکن حضرت سید نا بندہ نواز گیسودرازؒ کے عرس شریف کے آغاز
کے اعلان کے طورپر آج بعد مغرب جونہی رویت ہلال (ماہ ذیقعدہ )ہوئی ۔تقدس
مآب حضرت سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ بندہ
نوازؒ درگاہ شریف تشریف لائے اور گیارہ مشعلیں روشن کیں ،فاتحہ گذرانی اور
نقاروں کی رسم انجام دی۔ماہ ذیقعدہ کے
آغاز کے ساتھ ہی حضرت سجادہ نشین
روزانہ بعد نماز مغرب خدمت انجام دیتے ہیں۔ نقاروں کی رسم میں فضیلت مآب
حضرت سید محمد الحسینی ،حضرت سید ڈاکٹر سید مصطفےٰ حسینی(فرزندان سجادہ
نشین) حضرت سید شاہ تقی اللہ حسینی (برادرسجادہ)جناب میرصدرالدین علی خان
،مولانا سید عبدالرشید،جناب ایم اے حبیب معتمد اسٹیٹ درگاہ شریف اور دیگر
حضرات نے شرکت کی۔